چلڈرن ہسپتال سے چار دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل

07-08-2024

(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال سے چار دن کے بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ہسپتال سے واپس ملنے والے نومولود کو اپنی اولاد تسلیم کر لیا ، والد عرفان کا بیان حلفی اور پولیس تفتیش کی رپورٹ کو عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے نومولود کی لاش کی تصدیق گوجرانوالہ کے ہسپتال سے بھی کروائی گئی، گوجرانوالہ کے ہسپتال نے تصدیق کی کہ جس کی لاش لائی گئی اسی بچے کی پیدائش ہوئی تھی ، نومولود کی جنس پر والدین کو غلط فہمی ہوئی، والدین نے رشتہ داروں میں بیٹا پیدا ہونے کی خبر پھیلائی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا نومولود کے انتقال کے دوران اصل جنس سامنے آنے پر والدین نے بچہ تبدیلی کی کہانی بنائی، ڈی این اے رپورٹ مزید حقائق کا تعین کر دے گی، نومولود کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔