ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی

07-08-2024

(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ45 ہزار 100 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونا بھی 1113 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 2376 ڈالر ہو گئی ہے۔