انسداد بجلی چوری مہم: 83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار

07-08-2024

(لاہور نیوز) ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ملک بھر سے اب تک 83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے اب تک 103 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، 23 تا 30 جون کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1 ارب 80 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔ علاوہ ازیں پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 60 کروڑ 35 لاکھ وصول ہوئے، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔