پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ مکمل علاج کیلئے اسلام آباد روانہ

07-08-2024

(لاہور نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ علاج کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران  ثمینہ بیگ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہوں نے پھپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے مہم جوئی ترک کر دی تھی۔ وہ کے ٹو بیس کیمپ سے گھوڑے پر سفر کر کے سکولی گاؤں پہنچی تھی جہاں سے بذریعہ جیپ انہیں سکردو پہنچایا گیا۔ ثمینہ بیگ پاک اٹیلین خواتین کے ٹو ایکسپیڈیشن ٹیم میں شامل تھی ، ثمینہ بیگ ڈاکٹرز کی ہدایت پر اسلام آباد علاج کے لئے روانہ ہو گئیں۔