صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

07-08-2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

 صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ لاہور کے دوران مصروف دن گزاریں گے، صدر مملکت  سیمینار میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ لاہور میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے، صدر مملکت سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، گورنر پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ چکے ہیں۔