کون سے ڈرامےنے بہروز سبزواری کے دماغ میں غرور بھر دیاتھا؟اداکار کا بڑا انکشاف

07-07-2024

(ویب ڈیسک) نامور اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا کی بستی‘ کی کامیابی نے ان کے دماغ میں غرور بھر دیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا دماغ اتنا خراب ہوگیا تھا کہ وہ کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے تھے۔بہروز سبزواری نے بتایا کہ ان کی والدہ کو یہ رویہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے نصیحت کی کہ جو کچھ وہ کررہے ہیں اس کو اللہ سخت ناپسند کرتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ والدہ کی نصیحت پر انہیں عقل آگئی اور اس کے بعد ان کو جو بھی شہرت ملی اس سے غرور پیدا نہیں ہوا۔