محسن نقوی کی ہدایات،کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ کا آغا زہوگیا

07-07-2024

(ویب ڈیسک) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محسن نقوی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی فٹنس ٹیسٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل فٹنس ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے 4 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پی سی بی چیئرمین کی ہدایات پر علاقائی سطح پر مزید ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے اور فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی فٹنس کیمپ میں شرکت کر سکیں گے۔ انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی بنیاد پر 22 کھلاڑیوں کا انتخاب لاک پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑیوں کی کیمپ میں فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی، 45 دنوں کے دوران ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،فٹنس ہماری اولین ترجیح ہے اور ہر سطح پر فٹنس ٹرائلز ہوں گے، فٹنس ٹرائلز اور کیمپس میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔