پاکستانی ڈیزائنز کی امبانیوں کی شادی میں دھوم،عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل

07-07-2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا کے سنگیت کی تقریب کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔ستاروں سے سجی اس پُرتعیش تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جن میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مادھوری، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر شامل تھے۔ امبانی کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں نے مہنگے ترین لباس زیب تن کیے تھے لیکن تمام مہمانوں میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا سیاہ رنگ کا لباس بازی لے گیا۔عالیہ بھٹ نے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا کے سنگیت کی تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کے بجائے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔اداکارہ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، عالیہ بھٹ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔