شاہین اہلیہ کے ہمراہ شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے پہنچ گئے ،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

07-07-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے اہلیہ کے ہمراہ تماشائی بن گئے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے،اس میچ میں شاہین آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کو اہلیہ کے ہمراہ سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس میچ میں پاکستان لیجنڈز نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 68 رنز سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ میں موجودہ ٹیم کا بدلہ لیا۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران شاہد آفریدی کی بیٹنگ آئی تاہم وہ اپنے مخصوص انداز میں محض صفر پر پویلین لوٹ گئے تاہم سابق آل راؤنڈر نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 اوورز میں محض 9 رنز دیئے۔