فیڈرل بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا

07-07-2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈمیٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 12 جولائی کوکرے گا ۔

فیڈرل  بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان   12 جولائی کو ہوگا، میٹرک امتحانات کے نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری نہیں ہونگے۔ انتظامیہ کے مطابق رزلٹ ویب سائٹ کی بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جن امیدواروں نے رجسٹریشن کے وقت موبائل نمبر دیئے تھے ان کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج بھجوائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج 9 جولائی کو جاری کرے گا۔