کینسو اوپن سکواش فائنل: پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ

07-07-2024

(لاہور نیوز)کینسو اوپن سکواش کے فائنل میں پاکستان نے رسائی حاصل کرلی ، پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

پاکستان کے عشعب عرفان کینسو اوپن سکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔عشعب عرفان نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے لیام موریسن کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 8-11، 6-11 اور 11-13 رہا۔ امریکا میں جاری اس 9 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی کے درمیان ہو گا۔تھرڈ سیڈ عشعب عرفان فائنل میں 4 سیڈ بھارت کے ویر چوٹھرانی سے مقابلہ کریں گے۔