پی آئی اے کا عراق جانے والے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع

07-07-2024

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان سےعراق جانے والے زائرین کیلئے عراق کے شہر نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق عراق میں زیارتوں کیلئے جانے والوں کیلئے خصوصی فلائٹس کا 5 جولائی سے آغاز ہوگیا، نجف کیلئے دوسری خصوصی پرواز7 جولائی اور تیسری پرواز 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔ حکام پی آئی اے نے مزید بتایا کہ زائرین کی نجف سے واپسی کی خصوصی پروازیں 20 جولائی سے شروع ہوں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 25 جولائی تک زائرین کے لئے چلیں گی، پی آئی اے نے عراق جإنے والی پروازوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق عراق جانے والی پروازوں کو ’’عاشورہ‘‘ سپیشل فلائٹس کا نام دیا گیا ہے۔