مایا علی کی ویسٹرن لک میں شوخ و چنچل ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

07-07-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ویسٹرن لک میں شوخ و چنچل اداؤں نے مداحوں کو تعریفوں پر مجبور کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہوں نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے سفید پینٹ کے ساتھ بلیو شرٹ زیب تن کر رکھی ہے، کلائی میں گھڑی اور گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی، اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح مایا علی پر تعریفوں کے پھول بھی نچھاور کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔