9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی: رانا ثناء اللہ

07-07-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، پی ٹی آئی سیاسی طور پر افراتفری کرنے کیلئے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کیلئے پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کئے جاسکتے ہیں، نوازشریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔