کے ٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل

07-06-2024

(لاہور نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں سکردو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کابتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کوگزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا، ثمینہ کےٹوکی مہم جوئی کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔ ‎ذرائع نے مزید بتایا  کہ غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو سکردو شفٹ کرنےکا مشورہ دیاتھا ۔