کیا آپ جانتے ہیں خسرے کی 3 ابتدائی علامات کونسی ہیں؟جانئے
07-06-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے خسرے کی ابتدائی 3 علامات سے متعلق آگاہ کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین نے ان علامات کاذکر کیا ہے جن کی، ابتدائی مراحل میں بیماری کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کے لیے، نشاندہی ضروری ہے۔خسرہ کی علامات عام طور پر انفیکشن کے 7 سے 14 دن بعد شروع ہوتی ہیں اور یہ خاص طور پر چھوٹے بچوں اور کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں کے لیے خطرناک ہوتی ہیں۔ یہ کچھ معاملات میں مہلک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔تین ابتدائی علامات ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ اول نمبر پر ناک بہنا یا بند ہونا، چھینکیں اور کھانسی خسرہ کی ابتدائی علامت ہیں۔اگر تیز بخار، چھوٹے سفید دھبے یا آنکھ آگئی ہے تو بیماری کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر خارش زدہ جلد کا پیش خیمہ ہوتا ہے آخر میں خارش اور جسم پر سُرخ دانے کا مرحلہ مذکورہ بالا ابتدائی علامات کے3 سے 5 دن بعد شروع ہوتا ہے، یہ چہرے سے شروع ہوتا ہے اور تیزی سے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتا ہے۔