فواد خان کی بالی وو ڈ کی ایک اور بلاک بسٹر فلم میں انٹری
07-06-2024
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر فلم ‘بھول بھلیا 3′ میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی مختلف ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ‘بھول بھلیا 3′ کے فلمساز نے پاکستانی اداکار فواد خان سے رابطہ کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فلم ‘بھول بھلیا 3′ میں فواد خان، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور اداکار کارتیک آریان کے ہمراہ مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔ ‘بھول بھلیا 3′ میں فواد خان کے مختصر کردار کی تفصیلات سامنے آسکیں جبکہ یہ خبر سامنے آتے ہی بھارتی مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیا 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فواد خان اپنی نئی بالی ووڈ فلم میں اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بہت جلد لندن میں شروع ہوگی۔