مردوں کو مشکل زندگی سے بچنے کیلئے کتنی شادیاں کرنی چاہئیں؟ہدایتکار سید نور نے اہم مشورہ دے دیا

07-06-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ اگر مردوں کو مشکل زندگی سے بچنا ہے تو صرف ایک شادی کریں۔

حال ہی میں سید نور نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ایک مداح نے ہدایتکار سے پوچھا کہ اُن کا 2  شادیاں کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟اس سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ شادی صرف ایک ہی اچھی ہوتی ہے کیونکہ دوسری شادی کرنے والے مردوں کو بہت سے مشکل امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سید نور نے کہا کہ اگر مرد اس امتحان میں ناکام ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ زندگی کے امتحان میں ناکام ہوگئے ہیں۔ہدایتکار نے کہا کہ دوسری شادی کے فیصلے کو بڑی ہی ہمت اور بہادری کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے اور بہت کم لوگ ہیں جو دوسری شادی کو کامیاب بناتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہمت دی کہ میں اپنی دوسری شادی کو ہمت سے نبھا سکوں لیکن اس کے باوجود، میں ہر مرد کو یہی مشورہ دوں گا کہ شادی صرف ایک ہی کریں۔