پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی
07-06-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں آنکھوں کے انجکشن سے مریضوں کی بینائی جانے کے معاملے پر نیا موڑ آ گیا۔
پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی، محکمہ صحت پنجاب نے اویسٹن انجکشن کے استعمال کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ گزشتہ سال ستمبر میں اویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی جانے کا سکینڈل بے نقاب ہوا تھا۔