درفشاں سلیم بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنانے کیلئے تیار

07-06-2024

(لاہور نیوز) مختلف پاکستانی سیریز میں قابل تعریف اداکاری کے بعد درفشاں سلیم بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کیلئے تیار ہیں۔

’جیسی آپ کی مرضی‘ اور ’عشق مرشد‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے اب ترکی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر اپنی نظریں جما لی ہیں۔ترک ٹی وی سیریز ’صلح الدین ایوبی‘ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں درفشاں سلیم بھی شامل ہوگئی ہیں جس میں مسلمان حکمران سلطان صلاح الدین کی بہادری کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ترکی میں فلمایا گیا ’صلح الدین ایوبی‘ کا پہلا سیزن پہلے ہی وہاں نشر ہو چکا ہے اور فی الحال اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے، یہ نومبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا، اس سیریز نے اپنے متاثر کن بیانیہ اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے۔