نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 9 جولائی تک ملتوی

07-06-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کے لئے 9 جولائی کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن ، گلبرگ اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔