چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے خاتون پر فائرنگ، متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

07-06-2024

(لاہور نیوز) چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے خاتون پر فائرنگ کے واقعے میں متاثرہ خاتون آمنہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر چار گولیاں لگی تھیں، 32 سالہ آمنہ پر فائرنگ کرنے والا سابق شوہر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم عامر نے اپنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی پر گولیاں چلائیں، خاتون تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہی۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ 4 جولائی کی رات پیش آیا ، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا، بیٹا واپس نہ دینے پر سابقہ خاوند نے خاتون پر فائرنگ کی تھی۔