مرغی کا گوشت مزید سستا، 384 روپے کلو ہو گیا

07-06-2024

(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روز میں 34 روپے کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 384 روپے کلو ہو گیا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 08 روپے مزید کمی ہوئی ہے، مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 384 روپے مقررکی گئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 255 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 265 روپے کلومقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت  24 روپے فی کلو سستا ہوا تھا، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو تھا۔ گزشتہ روز زندہ مرغی کی قیمت میں 17 روپے کلو تک نمایاں کمی ہوئی تھی۔