عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط ارسال
07-06-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا گیا۔
مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے ، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ مراسلے کے متن میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔