شہر لاہور میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
07-05-2024
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شالیمار، گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، مال روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ و گردونواح میں بھی بادل برسے۔ اپر مال سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی، بارش اور آندھی کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔