الیکشن کمیشن کی لاہور کے انتخابی حلقوں کے فارمز 45 کی ویب سائٹ پر غیرموجودگی کی تردید

07-05-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارمز 45 کی کمیشن کی ویب سائٹ پر غیرموجودگی کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوششوں سے تعبیر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فارمز 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے تھے، جہاں تک پی پی 159 لاہور کا تعلق ہے تو اس کے تمام فارم 45 اور فارم 46 بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی موجود تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اس نوعیت کی مزید بھی گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، مختلف انتخابی حلقہ جات کے کیسز اب الیکشن ٹریبونلز میں زیر سماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن اس پر مزید کمنٹ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔