بھائی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

07-05-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھائی کے قاتل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم گلریز کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم گلریز نے اپنے بھائی محمد وقاص کو قتل کیا، مجرم کو ٹرائل کورٹ نے 2020 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مقتول کی اہلیہ نے مجرم گلریز کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی آر کے مطابق مجرم گلریز نے بھائی محمد وقاص کو چھری مار کر قتل کیا، تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ چھری کو فرانزک لیب نہیں بھیجا، مقتول کی بیوی سدرہ کے سسرال والوں نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ بیوی سدرہ نے اپنے شوہر محمد وقاص کو زخمی حالت میں شاہدرہ ہسپتال شفٹ کیا مگر محمد وقاص جانبر نا ہو سکا۔