حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ میں اضافے کا معاملہ، نیا ویج بورڈ تشکیل

07-05-2024

(لاہور نیوز) حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گئی، نیا ویج بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

پنجاب کے لاکھوں ورکرز کے لئے اچھی خبر آ گئی، کم سے کم تنخواہ میں اضافے کیلئے نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیا ویج بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ محکمہ لیبر نے نئے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاکھوں ورکرز کی تنخواہیں جلد ہی 32 ہزار سے 37 ہزار ہو جائیں گی، لاہور نیوز نے معاملہ اجاگر کیا تھا۔ بورڈ بننے کے بعد کم سے کم تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گا، نو ماہ سے معاملہ التوا کا شکار تھا۔