محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان، ماہر فلکیات نے بتا دیا

07-05-2024

(لاہور نیوز) ماہر فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پر ہو گی۔ ڈاکٹرجاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے 29 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہو گی۔ ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔