صوبوں کی درخواست مسترد، محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند نہ کرنے کا فیصلہ

07-05-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فیس بک ،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی ، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ سکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا، موبائل سگنلز بھی صرف ان جگہوں پر بند ہونگے جہاں جلوس اور مجالس ہونگی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔