نیا اسلامی سال کب شروع ہوگا؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

07-05-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی گئی ہے۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق  پاکستان میں7  جولائی بروز اتوار  کو نئے اسلامی سال 1446   ہجری کا چاند نظر آنے کا  امکان ہے، اس مناسبت سے  ملک میں نئےاسلامی   سال کا آغاز  8 جولائی  بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  تاہم چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا جب کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں کے زونل ہیڈکوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔