شاہدرہ ٹاؤن میں 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

07-05-2024

(ویب ڈیسک) سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ ٹاؤن میں شہریوں سے وارداتیں کرنے والا2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان دھیڑپنڈ یاسین گارڈن کےباہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق  ڈاکوؤں کے قبضے سے  پستول،چھینے گئے3 موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، ملزمان نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل چھینے تھے۔  ملزمان زین اور علی کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔