ویلنشیا ٹاؤن: سرعام اسلحہ لہرانے والے 2 ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے

07-05-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں سرعام اسلحہ لہرانے والوں کو پولیس نے دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق   چوکی ہلوکی پولیس نے گشت کے دوران ویلنشیا ٹاؤن میں شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان احمد اور آصف سے رائفل، 2 پستول، میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں، دونوں ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ اس حوالے سے  ایس پی اخلاق احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے، جس کی ملزمان خلاف ورزی کررہے تھے۔