جنرل ہسپتال میں 400 نئے ائیر کنڈیشنرز فعال

07-05-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے جنرل ہسپتال کے مریضوں کیلئے بڑی راحت کا سامان کر دیا۔ جنرل ہسپتال میں 400 سے زائد نئے ایئر کنڈیشنرز کام کرنے لگے۔

 ہسپتال کے مختلف وارڈز میں ایئر کنڈیشنرز فعال ہونے سے مریضوں کو راحت مل گئی۔ جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے ماحول میں ہیلتھ پروفیشنلز بھی مریضوں کا بہتر علاج کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔