یو ایم ٹی سٹوڈنٹس کے فائنل ایئر تھیسس پراجیکٹس کی خوبصورت نمائش

07-05-2024

(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے سٹوڈنٹس نے فائنل ایئر تھیسس کی نمائش کی۔

اس نمائش میں سٹوڈنٹس نے اپنے پراجیکٹس کی خوبصورت تخلیقات پیش کیں۔ نمائش کے دوسرے اور آخری روز ایوان قائد اعظم جوہر ٹاؤن میں بہت سے لوگوں کی کثیر تعداد نے سٹوڈنٹس کی تخلیقات کو دیکھا اور سراہا۔ سٹوڈنٹس نے بتایا کہ وہ اپنے پروجیکٹس کو لے کر بزنس بھی کرنا چاہتے ہیں۔ بعض لڑکیاں اپنی تخلیقات کو ملنے والے رسپانس سے اتنی پر اعتماد نظر آئیں کہ وہ اب مزید پروڈکٹس تیار کرکے انہیں ایکسپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔ سٹوڈنٹس نے ہاتھ کی مہارت سے بنائے لباس ،جیولری، ہینڈی کرافٹس،پینٹنگز اور دیگر آرٹ ورکس کی نمائش کی۔ سٹوڈنٹس نےنمائش میں آنے والے مہمانوں اور اساتذہ سے بھی خوب داد وصول کی۔