پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

07-05-2024

(ویب ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ آج  5جولائی صبح 6 بجےسے ملک بھرکے پٹرول پمپس بند کر دیئے جائیں گے ، ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے،ملک بھرمیں 13 ہزارڈیلرز اپنے پمپ آج سے بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگرا سےملاقات ہوئی ہے اور ملاقات میں نتیجہ نہ نکلنےکی سبب ہڑتال کررہے ہیں،ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔