سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
07-04-2024
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔
اضافہ کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ دیگر بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 5 ارب 18 کروڑ ڈالر پر آگئے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 57 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔