لڑکیوں کو محبت نہیں صرف۔۔۔۔اداکار آغا علی نے بڑا بیان داغ دیا
07-04-2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو محبت کے بجائے صرف عیش و عشرت والی زندگی چاہیے۔
حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح کئی غلطیاں کی ہیں، میں نے انٹرویوز میں وہ باتیں کردیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں جبکہ جو باتیں کرنی تھیں، وہ میں نے نہیں کیں۔ آغا علی نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب میں خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔اداکار نے دعویٰ کیا کہ میں انٹرویوز میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں، جو بات میرے دل میں آتی ہے، میں وہ کہہ دیتا ہوں اور میں ایسا اس لیے کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ میں کیسا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں سوچیں کہ میں غصے والا اور پلے بوائے ہوں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ میں اب پلے بوائے نہیں ہوں۔