پٹرولیم ڈیلرز کے حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام ، پمپس بند کرنے کا اعلان

07-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کرنے کی کال دیدی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اورحکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر سے ناکام ہو گئے ہیں، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا کہ ٹیکس واپس لیں لیکن مذاکرات میں مطالبہ نہیں مانا گیا، جس کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل صبح 6 بجے سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔