اسلام آباد جلسہ: پی ٹی آئی نے پنجاب بھر سے کارکنوں کو شرکت کی کال دیدی
07-04-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 6 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنوں کو شرکت کی کال دیدی۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا نے کہا کہ لاہور سے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائے گی، بہت عرصے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے۔ شوکت بسرا نے مزید کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہو گا، پنجاب بھر سے کارکنان جلسے میں شرکت کی تیاری کریں، یہ جلسہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پانی کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔