مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

07-04-2024

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 243300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 208590روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔