شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری! چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہونگے

07-04-2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا، مگر اچھی خبر ہی ہو گی، چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹس کا کوٹہ نہیں ہو گا، پی سی بی والوں کو کہا ہے کہ ٹکٹس پر لوگ آپ کو تنگ کریں گے، ٹکٹس بیچ کر پی سی بی کا ریونیو بڑھائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی آفیشلز کو صرف 4 ٹکٹس ملی تھیں، فری ٹکٹس کا رواج ختم کرنا ہو گا، پاک بھارت سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی اچھی آپشنز ہیں، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہو گی۔