چلڈرن ہسپتال میں بچے کی تبدیلی کا معاملہ، واقعے کی تحقیقات مکمل
07-04-2024
(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال میں نوزائیدہ بچے کی تبدیلی کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بچے کو چلڈرن ہسپتال میں شدید بیماری کی حالت میں لایا گیا، بچے کی حالت بگڑنے پر وینٹیلیٹر پر منتقل کرنے کے لئے ایچ ڈی یو 1 میں منتقل کیا گیا، لواحقین کو بچے کی صحت سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا بچے کے والد نے نوزائیدہ بچے کا مزید علاج جاری رکھنے سے انکار کر دیا، رپورٹ پر دستخط کروانے کے بعد تمام قانونی تقاضے بھی پورے کئے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق والد اور بچے کے لواحقین رات 8:30 بجے ہسپتال سے روانہ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمیٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا، ہسپتال کی انتظامیہ نے بچے کو کے جانے سے پہلے بچے کے والد کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔