اورنج ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران اتاری گئی املاک کی لوٹ مار کا انکشاف

07-04-2024

(لاہور نیوز) اورنج ٹرین منصوبے کی تعمیر کے دوران اتاری گئی املاک کی لوٹ مار کا انکشاف ہو گیا۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے نے سرکاری املاک کی حفاظت نہ کی، ساڑھے تین ہزار ٹن وزنی پیڈسٹرین پلوں کو سٹورز اور خالی پلاٹوں میں پھینک کر قصہ تمام کر دیا گیا۔  اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کی توسیع اور بحالی کا کام کیا گیا، ملتان روڈ پر لگے سی اینڈ ڈبلیو کے آٹھ پیڈسٹرین پُل اتارے گئے، گزشتہ سات برسوں سے پچاس کروڑ روپے مالیت کے پلوں کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیڈسٹرین پلوں سے متعلق بارہا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو آگاہ کر چکے ہیں، ان پلوں کی نیلامی کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں۔