کمرشل فیس ادا نہ کرنے والوں کی شامت، 4 املاک سربمہر
07-04-2024
(لاہور نیوز) کمرشل فیس ادا نہ کرنے والوں کی شامت آ گئی، ایل ڈی اے ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن میں آپریشن کر کے 4 املاک کو سربمہر کر دیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے، نیو مسلم ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 114 اے، 134 اے، 12 بی اور 50 ڈی کو سربمہر کیا گیا۔ ان املاک پر نجی سکول اور دفاتر قائم ہیں جن کے ذمے کمرشل فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات کی ادائیگی باقی ہے۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون نے کیا، آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد بار نوٹس دیئے گئے تھے۔