پاکستان میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے: فواد چودھری
07-04-2024
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آج عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملک میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارے معاشی اور آئینی حقوق بھی سلب ہیں، جب چاہیں جس کو چاہیں گرفتار کر لیں، اس وقت پاکستان میں جنگل کا قانون لگ رہا ہے۔