پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

07-04-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 582 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 233 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔