قومی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ

07-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، فرسٹ کلاس تینوں فارمیٹس کے ایلیٹ ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جس میں ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت بھی لازم ہو گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ سے بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع فیصلوں میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور سینئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹس اہم ہوں گی۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت ہے۔ ذرائع کے مطابق معمول کے ٹورنامنٹس کے علاوہ فرسٹ کلاس ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 3 ایلیٹ ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے، پچھلےسیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹرز پانچ ٹیمیں منتخب کریں گے، ان چیمپئنز ٹورنامنٹ میں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کی شرکت لازم ہو گی اورپاکستان ٹیم میں آنے کیلئے فارم اور فٹنس کے ساتھ ان ایونٹس کی کارکردگی پہلی سیڑھی ہوگی۔ اس دوران کسی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا، ٹیموں کو بڑے بزنس ہاؤس یا ملٹی نیشنل کمپنیاں سپانسر کریں گی ،سلیکٹر ہرفارمیٹ کے 5،5 ٹاپ پرفامرز کو ٹیموں کیلئے منتخب کریں گے تاکہ تمام ٹیمیں ہم پلہ ہوں۔ باقی 10،10 کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم انتظامیہ، کپتان، کوچز اور ٹیم خریدنے والی انتظامیہ کی مشاورت سے ہوگا۔