چاکلیٹ کا استعمال دل کے ساتھ ساتھ مزید کس بیماری کو کنٹرول میں رکھنے میں مفید ہے؟جانئے

07-03-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے چاکلیٹ کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور شوگر کو منظم رکھنے کیلئے بہترین غذا کے طور پر قرار دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا کہ چاکلیٹ کا استعمال جسمانی وزن، کولیسٹرول اور HbA1c پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالتا جو ذیابیطس کا ایک اہم بائیو مارکر ہے۔ماہر امراض قلب  کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کیٹیچنز اور دیگر پولی-فینولک مرکبات کا ذخیرہ ہیں جیسے فلاوانول۔ اس کی ان کے اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش مخالف خصوصیات قلبی صحت کو بہتر کرسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاکلیٹ فلیوونائڈز سے بھرپور ہوتی ہے جس میں ایپیکیٹین بھی شامل ہے جو کہ ایک ایسا مرکب ہے جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کو منظم رکھ کر دل اور خون کی شریانوں کی صحت مند رکھتا ہے۔تاہم چاکلیٹ کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے شکار لوگوں کی صحت کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے اور یہ زیادہ تر لوگوں کے لیے فائدہ مند بھی نہیں ہوتی۔ لہٰذا چاکلیٹ کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنے طبی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔