بیوروکریسی پر نوازشات کی بارش، لگژری گھر دینے کی تیاری

07-03-2024

(لاہور نیوز) بیوروکریسی پر نوازشات کی بارش، لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری کر لی گئی۔

گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کیلئے لگژری رہائشگاہوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، دستاویزات کے مطابق ابتدائی طور پر 27 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کیلئے ایک ارب 64 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے رہائشی پول میں 27 کے بجائے 29 نئے لگژری گھروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید دو لگژری گھروں کو شامل کرنے سے لاگت تقریباً 2 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی، منصوبے میں اب 29 ڈبل سٹوری لگژری گھر، واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور باؤنڈری وال شامل ہو گی۔ دستاویزات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 9 میں سینئر بیوروکریٹس کے لئے گھر تعمیر ہوں گے، نئی سرکاری رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے ایک سال نو ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔